مہرخبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ چین کے قومی ترقیاتی کمیشن کے اعلان کے مطابق حکومت نے 300 یوآن (47 ڈالر) فی ٹن پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جو اتوار سے قابل عمل ہو جائے گا۔ چین کی حکومت اس سے قبل اپریل میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کر چکی ہے۔
مہر نیوز- 9اکتوبر2011ء: چین نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
News ID 1428527
آپ کا تبصرہ